22 اکتوبر، 2025، 9:10 PM

وینزویلا نے امریکی جارحیت کے خلاف کولمبیا کی حمایت کا اعلان کردیا 

وینزویلا نے امریکی جارحیت کے خلاف کولمبیا کی حمایت کا اعلان کردیا 

وینزویلا نے کولمبیا کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی دباؤ اور دھمکیوں کے مقابلے میں اس کے دفاع کے لیے تیار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وینزویلا نے امریکہ کے بڑھتے دباؤ اور الزام تراشیوں کے خلاف کولمبیا کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔

وینزویلا کے وزیرِ دفاع نے کہا ہے کہ ان کا ملک کولمبیا کی حمایت کے لیے ہر وقت تیار ہے اور دونوں ممالک کی سرحدوں پر وینزویلائی فورسز کسی بھی ممکنہ خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے تعینات ہیں۔

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان کو توہین آمیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے صرف کولمبیا کے صدر ہی نہیں بلکہ پورے کولمبیائی عوام کی توہین کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو بھی ملک یا شخصیت امریکی سامراجی پرچم کے نیچے آنے سے انکار کرتی ہے، وہ واشنگٹن کی دشمنی اور الزامات کا نشانہ بنتی ہے۔

یاد رہے کہ ٹرمپ نے چند روز قبل اپنے پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر کولمبیا کے صدر گوستاوو پترو پر منشیات کے کاروبار میں ملوث ہونے اور ملک میں منشیات کی کاشت بڑھانے کا الزام عائد کیا تھا۔

News ID 1936076

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha